سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیز کی انعامی اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیدیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی اے نے انعامی اسکمیں جاری کرنے والے کمپنیز کو نوٹس جاری کیے جس پر مختلف موبائل کمپنیز نے اس اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کے موقف کو درست قرار دیدیا۔ موبائل کمپنیز نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جس کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل فل بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے موبائل فون کمپنیز کی انعامی اسکمیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

فل بینچ نے تفصیلی فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ انعامی اسکمیوں کی آڑ میں عوام سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔