آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کی مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تیز دھوپ کےباعث درجہ حرارت بھی بڑھ گیا۔ سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں پارہ اڑتیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اس دوران گوجرانولہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش بھی ہوئی۔ کوٹلی میں سب سے زیادہ بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔