11 ویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چمپئن شپ کا 9 اپریل سے آغاز

Squash

Squash

کراچی (جیوڈیسک) گیارہویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ نو سے چودہ اپریل تک کراچی میں ہو گی ، ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان نیوی جہانگیر خان روشن خان سکواش کمپلیکس پر ہونے والی میڈیا کانفرنس کے دوران پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد زاہد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پری کوالیفائنگ اور کوالیفائنگ رائونڈ نو اور دس اپریل جبکہ مین رائونڈ کا آغاز گیارہ اپریل سے ہو گا۔

چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم پندرہ ہزار امریکی ڈالر ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ناصر اقبال ہوں گے جبکہ دفاعی چیمپئن فرحان محبوب ہوں گے ۔ گیارہویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کو چیلنجر پندرہ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک درجن سے زائد پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔