ضلعی حکومت کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں

جھنگ: ضلعی حکومت کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی مختلف رنگا رنگ تقریبات دوسرے روز بھی بھرپورانداز میں جاری رہیں ۔مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقد ہ تقریب میں مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔

اس موقع پر نیزہ بازی،انتخاب مویشیاں واسپاں،ٹریک ریس ،ناچ و ڈھول اور دیگر مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔جشن بہاراں کے سلسلہ میں گزشتہ شام شفقت شہید گرائونڈ پھولوں کی نمائش کا آغاز ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری محترمہ راشدہ یعقوب شیخ نے کیا۔

اس موقع پر خواتین کی دلچسپی کیلئے بوتیک ،جیولری،بیگز،میک اپ کی زیبائشی اشیاء اور کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹالز کے علاوہ پھولوں کی نمائش کا بھی خوبصورت انداز میں اہتمام کیا گیا تھا۔پارلیمانی سیکرٹری راشدہ یعقوب نے کہا کہ مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھول قدرت کا حسین شاہکار ہیں جو ارد گرد کے ماحول کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی جذبات کے اظہار کا بھی ذریعہ ہیں۔

انہوںنے آرائش گل کے فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش جشن بہاران کا قابل دید حصہ رہی ہیںجس میں شہریوں نے شہریوں نے ذوق شوق سے شرکت کی۔ انہوںنے پھولوں کی نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں مقامی نرسریوں کی کاوشوں کو سراہا۔

Spring Festival Flower Show

Spring Festival Flower Show