پاک بحریہ کا جہاز 51 محصورین کو لے کر جبوتی کی طرف رواں‌ دواں

Pakistan Navy

Pakistan Navy

الحدیدہ (جیوڈیسک) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد جہاز پر منتقل کیا گیا۔

مسافروں میں ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری بھی شامل ہے۔ 15 غیر ملکیوں میں سے 4 کا تعلق بنگلا دیش، دو کا رومانیہ، یمن اور 3 کا تعلق قطر سے ہے۔

محصورین کی بحفاظت پاکستان واپسی یقینی بنانے کیلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی این ایس شمشیر سات اپریل کو جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔

جبکہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت المکلہ سے 187 پاکستانیوں کو لے کر واپسی کے سفر پر گامزن ہے جو 7 اپریل کو کراچی پہنچے گا۔