سوناکشی سنہا انڈین آئیڈل جونیئر کی جج ہوں گی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈکی دبنگ گرل سوناكشی سنہا اب بچوں کے ريئلٹی شو’’انڈین آئیڈل جونیئر‘‘ ميں جج کے فرائض انجام دیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناكشی سنہا بچوں كے ریلیٹی شو ’’انڈین آئیڈل جونیئر‘‘ میں جج کے فرائض انجام دیتی نظر آئیں گی جس میں وہ بچوں کے گلوکاری کے فن کو جانچیں گی جب کہ ان کے ساتھ اس شو میں شال داد لانی اورسلیم مرچنٹ بھی جج کے فرائض انجام دیں گے۔

سوناکشی نے پروگرام ميں شموليت پرخوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ وہ بھی دل سے بچی ہيں اور بچوں كی حيرت انگيز صلاحيتوں كو قریب سے ديكھنے كی خواہش مند ہيں۔