انتخابی دھاندلی کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔ روشن پاکستان پارٹی

Parliament

Parliament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ صدر سلیمان سولنگی راجپوت ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ راجہ محمد انورایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ اقبال چاند ‘میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر موجودگی سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت سے رسمی کاروائی کا تاثر پیدا ہوا ہے۔

یہ پیغام مل رہا ہے کہ اس اجلاس کے ذریعے محض خانہ پری کی کوشش کی گئی ہے وگرنہ حکومت یمن بحران کے حوالے سے پہلے فیصلے کرچکے ہے ۔تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی اجلاس میں شرکت جمہوریت کی فتح ضرور ہے۔

مگر اس سے تحریک انصاف کے پارلیمنٹ اور اس کی آئینی و قانونی حیثیت پر لگائے جانے والے الزامات فاسق ہوگئے ہیںجس کے بعد جوڈیشل کمیشن کا قیام کے حوالے سے مشق فضول و لاحاصل کا عاصمہ جہانگیر کا بیان اور اسمبلی رکنیت سے استعفے دینے والوں کی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر مولانا فضل الرحمن کا اعتراض دونوں ہی درست محسوس ہورہے ہیں۔