استنبول (جیوڈیسک) القاعدہ کے ذیلی گروپ النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں نے شام میں 300 کردوں کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ افرین شہر سے حلب اور دمشق کی جانب جا رہے تھے۔
ترکی کی سرحد کے قریب شہر کوبانی کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا انہوں نے بچوں اور خواتین کو چھوڑ دیا اور صرف مردوں کو ساتھ لے گئے۔
چند گھنٹے بعد مغویوں کو رہا کر دیا۔ ادھر جیش المجاہدین نے اپنے کمانڈر یوسف مناوا کی رہائی کے بدلے 10 بچوں اور 15 مغوی خواتین کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ 18 ماہ سے جنگجوؤں کی قید میں تھے۔