لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں عوام کی صحت کو کسی بھی سطح پر ترجیح نہیں دی جاتی جگہ جگہ کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام اور سڑکوں پر فروخت ہوتی ہیں۔ جن کے معیار کو نہ تو چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی کسی کو بتانے والا ہے کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں۔
بچے جو کہ کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کے سکولوں کے باہر فروخت ہونے والی اشیاء کا معیار تو سستا ہونے کی بناء پر انتہائی ناقص ہوتا ہے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ جو سکول کے باہر سے ملتا ہے وہی کھاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص بھی صحت مند نہیں جو موٹا ہے۔ صحت مند صرف وہی ہے جو بیماریوں سے محفوظ ہے۔ اس لئے ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہئے جس سے انسان تندرست رہے۔