بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر جتندر 73 برس کے ہو گئے

Jitendra

Jitendra

ممبئی (جیوڈیسک) امرتسر میں پیدا ہونے والے جتیندر نے بالی وڈ میں قدم فلم”گیت گایا پتھروں نے“ سے رکھا۔ انہوں نے ساٹھ سے نوے کی دہائی تک بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔

زبردست ڈانس اور پرفامنس کی وجہ سے وہ بالی وڈ کے جمپنگ جیک بھی کہلائے۔ سری دیوی، جیا پرادا، ہیما مالنی، ریکھا سمیت ہر مقبول ہیروئن نے جتندر کے ساتھ جوڑی بنائی۔

اولاد، ہمت والا، دھرم ویر، جانی دشمن اور تحفہ جتیندر کی چند مقبول فلمیں ہیں۔ جیتندرکو فنی خدمات کے بدلے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد اعزاز ملے چکے ہیں۔