روس، مرمت کے دوران آبدوز میں آگ بھڑک اٹھی

Russia Submarine Fire

Russia Submarine Fire

ماسکو (جیوڈیسک) روسی میڈیا کے مطابق آبدوز کو آگ سیور ڈونسک کے کارخانے میں مرمت کے کام کے دوران لگی۔

آسکرٹو کلاس کی اس آبدوز پر ہتھیار نصب نہیں ہیں اور نہ اس میں جوہری ایندھن ہے۔ ایک سو پچپن میٹر لمبی آبدوز پر آگ اس وقت بھڑکی جب ویلڈنگ کے کام کے دوران انسولیشن کے اجزا شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔

میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، یہ آبدوز 1992 میں شمالی بیڑے کا حصہ بنی تھی۔