نئی دہلی (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید نے یہاں بھارتی وزیراعظم مودی سے پہلی بار ملاقات میں ریاستی امور، سیلاب اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مفتی وزیرداخلہ راجناتھ سے بھی ملے مقبوضہ کشمیر میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے بتایا کشمیر سے ہجرت کرنے والے پنڈتوں کی واپسی پر انہیں رہائشی مقاصد کیلئے زمین دیں گے۔
راجناتھ کے مطالبے پر ایسا کررہے ہیں، ریزرو فوجیوں کی تعداد بڑھانے، پولیس کے موثر استعمال پر بھی بات ہوئی۔