چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری فخر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چکوال کی عوام کو اب مسلم لیگ ن کی روائتی سیاست سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے چکوال کی عوام کو سوائے جھوٹے وعدے اور محرومیوں کے کچھ نہیں دیا ۔چکوال کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز جیسا رہنماملا ۔ عوا م کو ضرور ان کا ساتھ دینا چاہیے۔