بھمبر کی خبریں 8/4/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے مسائل 30 اپریل تک حل کیے جائیں وگرنہ ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے سکیل 1 تا 16 کے ملازمین کی بلا تفریق اپ گریڈیشن، ٹائم سکیل اور پنشن کے معاملات AG آفس کے سپرد کئے جائیں ان خیالات کا اظہار صدر ملازمین بلدیاتی ادارہ جات ضلع بھمبر چوہدری ظفر اقبال نے ملازمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کیساتھ حکومت نا انصافی کر رہی ہے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سطح پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی بلدیاتی ملازمین آج بیشمار مسائل کا شکار ہیں حکومت بلدیاتی ملازمین کے جملہ مسائل سکیل 1 تا 16 کی بلا تفریق اپ گریڈیشن ، ٹائم سکیل اور پنشن کے معاملات کو 30 اپریل تک AG آفس کے سپرد کرے اجلاس میں ضلع کونسل بھمبر، میونسپل کمیٹی بھمبر اور ٹائون کمیٹی سماہنی کے ملازمین عبدالخالق، تبارک حسین ، محمد الیاس ، اشتیاق احمد ، ظفر ضیائ، ظفر اقبال، محمد افضل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں کو صاف ستھری ، معیاری اور سستی بیکری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بیکری مالکان ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریںزائد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ان خیالات کا اظہار تحصیلدار بھمبر شہزاد نسیم عباسی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں شریک بیکری مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں واضح طور پر کمی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے مہنگائی اور روزہ مرہ کے کھانے پینے والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ بیکری مالکان ، بیکرز اور سویٹس مالکان اپنی بیکریوں میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق قیمتیں وصول کریں زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اجلاس میں ذبیح اللہ بٹ، چوہدری محمد شبیر، ملک ندیم ، چوہدری فریاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کی معروف سیاسی سماجی شخصیت الحاج چوہدری محمد یوسف، چوہدری محمد حنیف آف پیر کانجی کی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے انکی شمولیت سے تحریک انصاف بھمبر میں مزید مضبوط ، فعال اور متحرک ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی بھمبر کے صدر راجہ حامد ناصر نے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں شخصیات انتہائی تجربہ کار سیاسی راہنما ہیں بھمبر کی سیاست میں ان کا بڑا رول ہے انکا تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے انکے شامل ہونے سے تحریک انصاف بھمبر میں مزید مضبوط متحرک اور فعال ہو گی ہم انکو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی سیاسی فہم و فراست سے بھر پور فائدہ اٹھائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی عہدیدار ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سماہنی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے صرف لوٹ مار کرنے کیلئے گائوں کو ٹائون نہ بنایا جائے لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں اوپر سے حکومت لوگوں کے ذاتی مفادات کی خاطر اور عوام سے پیسے بٹونے کی خاطر ٹائون کمیٹیاں بنا دیتی ہے جس سے ترقی کے بجائے تباہی ہو رہی ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نہایت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام غیر ضروری ٹائون آزاد کشمیر سے ختم کریں دنیا ترقی کرنا چاہتی ہے جبکہ ہم اب بھی ڈوگرہ دورہ 1940 کی طرح راستے بند کر کے اور بئیر ر لگا کر بیٹھ جاتے ہیں حکومت تمام شہروں سے بئیرر نظام ختم کرے انہوں نے کہا کہ اس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں بلکہ رشوت، کرپشن زیادہ بڑھ چکی ہے لالچ اور پیسے بٹورنے کی خاطر منفی پالیساں ختم کی جائیں اس کے بجائے اس علاقہ کے اندر حکومت فروٹ، سبزیوں اور ڈیری پولٹری ، ہیجری اور گوٹ فارمنگ سرکاری سطح پر کرے جس سے حکومت کے ذرائع آمدنی میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کو روز گار بھی ملے گا سماہنی کے اندر سٹرکوں کی خستہ حالی اور ترقی نہ ہونے کی بناء پر لوگ نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما چوہدری دلشاد احمدنے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی نے حلقہ سماہنی میں تعمیر و ترقی کے کام کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ووٹ کے صحیح حقدار ہیں وہ اس وقت حلقہ سماہنی کے ہیرو بن چکے ہیں آمد ہ انتخابات میں میں کامیابی حاصل کر کے وہ حلقہ کی تعمیر و ترقی سمیت عوامی خدمات میں پیش پیش رہیں گے ان خیالات اظہار اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے دورہ پر آئیں گے اور حلقہ سماہنی میں چوہدری علی شان سونی آمدہ انتخابات میں کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور جائیں گے اور عوام کے استحصال کرنے والوں کو بے نقاب کر کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی میں چوہدری علی شان سونی کے حق میں ایسی انتخابی کمپین چلائیں گے جس سے انہیں ہرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جائے گا مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور انتخابات کا انتظار کریں عوام ایک بار پھر مسترد کر دینگے جس سے مخالفین کے دانت دوبارہ کٹھے ہو جائیں گے۔