ملکی تعمیر و ترقی میں چین کا تعاون قابل فخر ہے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) چین کے سفیر سن ویڈانگ سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔

چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ پاکستان کے عوام چین کے صدر کے دورے کیلئے چشم براہ ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر سن ویڈانگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ پنجاب حکومت کی محنت اور عزم سے چینی قیادت بہت متاثر ہے۔