زہرا شاہد قتل کیس، عدالت نے گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

Zahra Shahid

Zahra Shahid

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم عرفان لمبا کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم عرفان لمبا کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ہے۔

ملزم سے اس کیس میں تفتیش کرنی ہے اسلئے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو 22 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کلیم اللہ، زاہد عباس اور راشد عرف ٹیلر پہلے ہی گرفتار ہیں۔