کراچی :میٹرک کے امتحانات میں نقل کا راج ، مراکز میں سختی کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے

Examinations Copying

Examinations Copying

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دسویں کلاس کے انگلش کے پرچے کے دوران ایک امتحانی مرکز میں امیدواروں کو ایک گھنٹہ تاخیر سے بٹھایا گیا جبکہ بعض امتحانی مراکز پر امیدواروں کو نقل کی کھلی اجازت دی گئی۔

کراچی میں دسویں جماعت کےانگلش کے پرچے بورڈ آفس سے امتحانی مراکز پر سٹاف گاڑیوں ، رکشہ اور ٹیکسی میں بھجوائے گئے چیئرمین میڑک بورڈ کے مطابق اس سال امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے گزشتہ سالوں سے سختی زیادہ کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک امتحانی مرکز میں امیدواروں کو کمرہ امتحان میں امیدواروں کو ایک گھنٹہ تاخیر سے بٹھایا گیا ، اس موقع پر والدین نے امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کیا۔

شاہ فیصل کالونی کے امتحانی مرکز میں کھلے عام نقل کی گئی۔طلبا ایک دوسرے کو نقل کا مواد آسانی سے دیتے اور لیتے نظر آئے ، سکولوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ایک جگہ بیٹھے رہے اور نقل کرانے والوں کو اندر داخلے کی اجازت دیتے رہے۔ میٹرک بورڈ کی جانب سے نقل پر قابو پانے اور امتحانی مراکز میں سختی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔