کراچی: انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بابر مصطفائی نے کہا ہے کہ کراچی تعلیم کے حوالے سے پاکستان کا سب سے اہم شہر مانا جاتا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، کیونکہ یہاں میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے ہر سال کراچی کے ہزاروں طلبہ کو ایک مسلسل اذیت سے گزارا جاتا ہے، وہ طلبہ جن کو ایڈمٹ کارڈ نہیں ملا، ملا ہے تو غلط ملا ہے۔
بعض کو بعض کا دے دیا ہے ،اب وہ طلبہ کیسے سکون سے امتحان دے سکیںگے، مختلف اسکولز اور امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین بابر مصطفائی نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کراچی کے تعلیمی نظام پر توجہ دیں اور میٹرک بورڈ میں ہونے والی بے ضابطیوں پر سختی سے نوٹس لیں۔
میٹرک کے امتحانات میں ہر سال یہی مسائل آتے ہیں، برائے مہربانی میٹرک بورڈ کے چیئرمین اور ناظم تعلیمات کو معطل کیا جائے اور ہزاروں طلبہ کی تعلیم کا سالانہ اپریل فول منانے پر انہیں پابند سلاسل کیاجائے، ہر سال ایک ہی حرج ایک ہی مذاق، ہزاروں طلبہ ہر سال سخت ذہنی ہیجان میں امتحان دیتے ہیں۔
ان کے ساتھ دورے میں شامل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سیف الاسلام نے کہا کہ مرکزی الیکشن انجمن طلبہ اسلام کی جمہوری روایات کا حسن ہیں، انجمن طلبہ اسلام کا قافلہ کراچی سے ملتان کے لئے17 اپریل بروز جمعہ کی شام کراچی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگا، جہاں مرکزی الیکشن میں شرکت کریگا جاری کردہ۔