پاک افواج کی قربانیوں کے طفیل ہی ہم آزاد ہیں۔ امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) افواج پاکستان وطن عزیز کی بری ‘بحری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داری و خدمات دیانتداری و جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے سرفروشی و قربانی کی عظیم مثالیں پیش کررہی ہیں ©اورکراچی کے ساحل سے سیاچن گلیشیئر تک وطن عزیز کے تقدس و آزاد تشخص کو قائم و دائم رکھے ہوئے ہیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فارق کمال ‘ وائس چیئر مین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ اقبال چاند اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے سانحہ گیاری سیکٹر کی تیسری برسی پر گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و اہلکاروں سمیت وطن عزیز کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ ‘ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی و پاکستان کوسٹ گارڈ کے شہید اہلکاروں و افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی بہادر بیٹوں کی دلیری ‘ ہمت ‘ شجاعت ‘ فرض شناسی ‘ شبانہ روز محنت ‘ خدمت اور قربانی و شہادت کے طفیل ہی وطن عزیز کا آزاد تشخص قائم ودائم ہے۔

اور پاک دھرتی پر بسنے والے آزاد زندگی گزاررہے ہیں اسلئے دھرتی کے آزاد تشخص کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی عظمت کا اعتراف ہم پر فرض اور ان شہیدوں کے اہلخانہ کی خبر گیری اور اظہار خلوص ہم پر شہیدوں کا قرض ہے۔