کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 8 افراد نے موضع سہوالہ کی شادی شدہ خاتون کو اس کے بھائی سے چھین لیا۔
محمد اسماعیل اپنی ہمشیرہ شکیلہ بی بی زوجہ خلیل احمد کو اس کے گھر دربار گامن شاہ سے لے کر اپنے گھر چک سہو والا موٹر سائیکل پر جا رھا تھا کہ چک سہو ولا کے نزدیک پہنچے تو ملزمان محبوب حسین ، سجاد حسین ، فیاض حسین پسران جان محمد ، بشیر حسین ، غلام عباس پسران محمد بخش ، اقبال حسین ولد محمد نواز اور ایک نامعلوم شخص اقوام اعوان پسٹل خنجر اور چاقو سے لیس ڈالہ میں سوار ہو کر آگئے اور سڑک پر زبردستی روک لیا۔ اور شکیلہ بی بی کو زبردستی زنائے حرام کی نیت سے اسلح کے زور پر چھین کر ڈال لیا۔
سائل کے پاس 50 ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔