تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن سے ہی مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔عالم علی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف پورے سندھ میں بلا تفریق آپریشن سے ہی اس کے مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں

اگر اس میں کسی قسم کا امتیاز برتا گیا تو شہر تجاوزات اور قبضہ مافیا کا جنگل بن جائیگا انہوں نے ارباب اختیار کو مشورہ دیا کہ سرکاری اراضی پر قابضین کی یوٹلٹی سروسز فوری طور پر منقطع کردیا جائے عالم علی نے کہاکہ سیاسی مصلحت سے بالاتر ہوکر بلدیاتی نظام بنا یا جائے

بلدیاتی اداروں سے سیاسی عمل دخل کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے لئے مکمل غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابا ت کا انعقاد کرایا جائے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمشن سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں تاکہ نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنا نے کے ساتھ علاقائی ترقی اور مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکے۔