جمعیت علمائے پاکستان کا وفد آج شام 9 اپریل کو سعودی سفیر کی جانب سے اعشائیہ میں شرکت کرے گا

Layyah

Layyah

لیہ ( نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان کا وفد صاحبزادہ ابوالالخیر زبیر کی قیادت میں آج شام 9 اپریل کو سعودی سفیر کی جانب سے اسلام آباد کے سرینہ ہوٹل میں اعشائیہ میں شرکت کرے گا۔

مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان صاحبزادہ ابوالاالخیر ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید محفوظ مشدی ایم پی سے ، مرکزی سیکریٹری اطلاعت سردار محمد خان لغاری ان کے ہمراہ ہونگے۔

سردار محمد خان لغاری کے مطابق سعودی سفیر سے سعودی وزیر کی موجودگی میں یمن اور سعودی عرب کی حالیہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ان کا وفد ایرانی سفیر سے بھی ان کا مئوقف جاننے کیلئے ملاقات کرے گا۔