نرسنگ ہاسٹل میں پانی کی کمی پنکھوں کی عدم دستیابی اور اسکالر شپ بروقت نہ ملنے پراحتجاج

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) نرسنگ ہاسٹل میں پانی کی کمی پنکھوں کی عدم دستیابی اور اسکالر شپ بروقت نہ ملنے پر ٹرینی نرسسز کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ انتظامیہ ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کرے اور ہمیں بنیادی سہولیات جلد فراہم کیجائیں ٹرینی نرسسز کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

تفصیلات کیمطابق ٹرینی نرسسز نے نیلم کھوسہ کی سربراہی میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر نیل کھوسہ نے کہا کہ اس دور میں بھی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہاسٹل میں پینے کا پانی تک نہیں اگر ہے تو وہ پینے کے قابل نہیں گرمی کے اس موسم میں پنکھوں کی عدم دستیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہمیں شاید انسان ہی نہیں سمجھا جاتا ہمارے کمروں کے نزدیگ موجود گٹر سے کیٹر ے نکل کر ہمارے کمروں تک پہنچ جاتے ہیں صفائی کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں گندگی کی وجہ سے ہوسٹل کی رہائشی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ سپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں نے جینا حرام کر رکھا ہے اور ہمیں جانوروں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے اس پر ستم ظریفی یہ کہ ہمیں ملنے والا ماہانہ وظیفہ بھی بروقت نہیں دیا جاتا اگر دیا جاتا ہے بھی تو اس میں سے کٹوتی کر لی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ انتظامیہ کہہ کہہ کر تھک ہارگئے ہیں۔

مگر کوئی پرسان حال نہیں آج کی احتجاجی ریلی اور دھرنا دینے کا اقدام ہم نے مجبور ہوکر اٹھایا ہے ورنہ کس کا دل کرتا ہے کہ باالخصوص خواتین سڑکوں پر احتجاج کرتی پھریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے ایکسئین پبلک ہیلتھ کو پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں انہوں نے احتجاج کرنے والی ٹرینی نرسسز کو انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر کامیاب مذاکرات کے بعد نرسسز نے اپنا احتجاج اس امید پر ختم کردیا کہ ضلعی انتظامیہ جلد ہی انکے مسائل کا مداوہ کریگی۔