وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) فرض شناسی اور دیانتداری سے مدت ملازمت پورے کرنے والے،رزق حلال کمانے والے افراد دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں گے۔ کوئی شخص زندگی کے اہم ایام ادارے کی خدمت میں گزاردے اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔
ان خیا لات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادرائو محمدسہیل اخترنے اے سی آفس کے نائب قاصدمحمدطفیل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میںمنعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پرتحصیدارغلام مصطفی انصاری، پی ایس او مظفر بھٹی، ٹی او آئی اینڈایس راجہ محمداقبال، اشفاق احمداوردیگرعملہ بھی موجودتھا۔
انہوں نے کہا کہ جوملازم اپنی ملازمت کا دورانیہ احسن انداز میں پورا کرتے ہیںوہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں۔ان میںسے ایک نائب قاصدمحمدطفیل بھی شامل ہے جس نے اپنی ملازمت مدت میں اپنے ذمہ فرائض میں کبھی کوتاہی نہ برتی اور نہ ہی کبھی کسی قسم کی شکا یت کا موقع دیا۔