تنظیم الاعوان پاکستان کا سالانہ کنونشن 19 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا

Malik Ghulam Mustaf Awan

Malik Ghulam Mustaf Awan

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان عمر فاروق اعوان) تنظیم الاعوان پاکستان کا سالانہ کنونشن 19 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ بات تنظیم الاعوان پاکستان گجرات کے رہنما ملک غلام مصطفی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انھون نے کہا کہ تنظیم الاعوان پاکستان کا سالانہ اجلاس ملک امجد علوی کی زیر صدارت ہو گا ،جس میں پاکستان بھر سے اعوان برادری کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

تنظیم الاعوان پاکستان ایک ایسی تنظیم ہے جس میں اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے کام کئے جاتے ہیں۔ اور اعوان برادری کے مسائل کے ممکنہ حل کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ ملک غلام مصطفی اعوان نے مذید کہا کہ اعوان برادری گجرات کو بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا ۔گجرات میں مقیم اعوان فیملی کے ممبران رابطہ کر سکتے ہیں۔03137566254