زمبابوے کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی: پی سی بی

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی ذرائع کے مطابق کینیا کے بعد اب زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مہمان زمبابوے نے آئندہ ماہ کے آخر تک پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ممکنہ سیریز 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق تمام معاملات طے پا چکے ہیں صرف وینیوز پر حتمی بات ہونا باقی ہے۔