بنگلا دیش میں مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک

Bangladesh Accident

Bangladesh Accident

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں مسافر بس کے سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

بنگلا دیش میں ڈھاکا بریسال شاہراہ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔