بھارتی انجینئر نے کیجریوال سے گاڑی واپس مانگ لی

Kejriwal

Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) لگتا ہے اچھے دن آنے سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے برے دن آ گئے۔ بھارتی نثراد برطانوی انجینئر نے اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کیلئے دی گئی اپنی نیلی گاڑی واپس مانگ لی ہے۔ جادو جتنا چلنا تھا چل گیا، اب لگتا ہے جھاڑو والے جادو گر کے برے دن آگئے ہیں۔

بھارت میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت کا گراف ایک بار پھر گرنے لگا، لوگ اپنی دی ہوئی چیزوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگے۔ بھارتی نژاد برطانوی سافٹ وئیر انجینئر کندن شرمانے اروند کیجریوال کو 2013ء کے دوران انتخابی مہم کیلئے دی گئی نیلی گاڑی واپس مانگ لی ہے۔کندن شرما نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بغیر شرمائے کھا کہ عام آدمی پارٹی ان کی امیدوں پر پورا نہیں اتری۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کوپیغام دیا کہ انہیں اپنی نیلی گاڑی ، بائیک اور وہ لاکھوں روپے واپس چاہئیں جو انہوں نے عام آدمی پارٹی کو ڈونیٹ کئے تھے ۔کندن کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اے اے پی کا کہنا ہے کہ کندن شرما کو پارٹی پالیسی کا علم ہونا چاہیے جو چیز ایک بار دیدی وہ واپس کیسے کی جا سکتی ہے، ان کی گاڑی پارٹی کے زیر استعمال ہے ، لیکن اگر وہ اسے واپس لینا چاہتے ہیں تو دہلی آکر لے لیں۔