نیپرا نے کے الیکٹرک کے 3 پیداواری یونٹ بند کرنیکی منظوری دیدی

NEPRA

NEPRA

کراچی (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر لائسنس میں ترمیم کر دی ہے جس سے 175 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔ 150 میگاواٹ کے حامل گورنگی اسٹیشن کے یونٹ نمبر 1 اور 3 بند ہو گئے جبکہ 25 میگا واٹ کا سائٹ یونٹ بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکڑک کے بند کئے جانے والے پیدا واری یونٹس 30 تا 42 سال کی مدت پوری کر چکے تھے۔

ان یونٹس کی آپریٹنگ لاگت میں اضافہ ہو رہا تھا جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی تھی۔