آل کراچی شہید مجاہد حسین فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ آزاد نے سندھ بلوچستان کو زیر کر کے میدان مار لیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یٰسین اسٹار فٹ بال کلب ڈالمیا کے زیر اہتمام جای آل کراچی شہید مجاہد حسین فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت مضبوط حریف سندھ بلوچستان فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

کھیل کے دوران پہلے ہاف کے 25ویں منٹ میں ینگ آزاد کے شاہد علی عرف شادا نے اپنی انفرادی کوشش سے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا کھیل کے دوسرے ہاف میں سندھ بلوچستان کے فارورڈ نے کئی حملے کئے

لیکن ینگ آزاد کے گول کیپر نے اپنے نہایت شاندار کھیل کی بدو لت مخالف ٹیم کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ۔ٹیم کی کامیابی پر ینگ آزاد کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی ،صدر لیاقت علی و دیگر نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کیا کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل اور ینگ آزاد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیا ہے ۔
جاری کردہ ۔شیر افضل ۔میڈیا کوارڈینٹر