سکھر : امتحانات میں نقل کا سلسلہ جاری، بائیولوجی کا پرچہ آئوٹ

Exams Replication

Exams Replication

سکھر (جیوڈیسک) سکھر بورڈ کے ماتحت جاری نوویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ وقت سے پہلے آئوٹ، نقل کا سلسلہ جاری۔

سکھر بورڈ کے ماتحت جاری نوویں جماعت بائیولوجی کا پیپر وقت سے پہلے آئوٹ ہو چکا ہے اور نقل کا سلسلہ جاری ہے اور بوٹی مافیا سرعام نقل پہنچانے میں مصروف ہے۔

جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت انتظامیہ نقل کی روک تھام میں بے بس نظر آرہی ہے اور حسب معمول باآسانی نقل کی جا رہی ہے جبکہ تعینات اہلکار خود نقل کرانے میں مصروف ہیں۔

جبکہ فوٹو سٹیٹ کی دکانوں پر بھی حل شدہ پرچہ دستیاب ہے، گھوٹکی کے تمام سینٹرز گھوٹکی، ڈہرکی، اوباوڑو میں صورتحال ایک جیسی ہے اور بوٹی مافیا رقم کے عوض نقل کرانے میں مصروف ہے۔