سفارتی کشیدگی، سعودی عرب کا سوئیڈن سے بندر لینے سے انکار

Monkey

Monkey

ریاض (جیوڈیسک) سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد سعودی عرب نے سوئیڈن کے چڑیا گھر سے ننھے بندر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسٹاک ہوم کے چڑیا گھر سے چار ننھے امیزون بندروں کو ریاض کے چڑیا گھر لایا جانا تھا۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور سوئیڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اب سعودی عرب نے یہ بندر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

گذشتہ ماہ سوئیڈن کی جانب سے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد سعودی عرب نے سوئیڈن سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔