کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کا عیسی نگری میں حفاظتی دیوار مسمار کرنے پر احتجاج

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین نعیم کھو کھر نے عیسیٰ نگری میں مسیحی بستی کے اطراف قائم حفاظتی دیوار کو شر پسند عناصر کی جانب سے مسمار کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

عیسیٰ نگری میں مسیحی بستی کے اطراف قائم حفاظتی دیوار کو مسمار کرنے والے عناصر امن تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں نعیم کھو کھر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عیسیٰ نگری میں حفاظتی دیوار مسمار کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے موثر انتظامات کو یقینی بنا یا جائے۔