الیکشن کمیشن نے وجیہہ الزمان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی

Wajih Zaman

Wajih Zaman

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبرپختون خواہ اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے وجیہہ زمان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وجیہہ الزمان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ بنے تھے۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی کے اسمبلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ جاری کیا اور وجیہہ الزمان کی خیبرپختونخواہ اسمبلی سے رکنیت ختم کر دی ہے۔