سلامتی کونسل نے ملا فضل اللہ پر پابندیاں عائد کر دیں

 Mullah Fazlullah

Mullah Fazlullah

نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ پر پابندیاں عائد کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملافضل اللہ کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن پربین الاقوامی پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔

ملافضل اللہ کودہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اوران کارروائیوں میں مالی معاونت فراہم کرنے پراس فہرست میں شامل کیا گیا۔

ان پابندیوں کے بعداب ملافضل اللہ کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے اوراس کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔ رواں سال جنوری میں امریکا نے بھی ملافضل اللہ کوعالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائدکی تھیں۔