گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ سے انکے ڈیرہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علیم الدین مٹھو گورالی نے ملاقات کی اور علاقائی سیاست سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی اس دوران چوہدری علیم الدین نے چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ نے کہا کہ دوستوں ساتھیوں کی مشاورت کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیاجائیگا اس موقع پر مہر قیصر ، ڈاکٹر ثاقب ، چوہدری الیاس آف ورلڈ الیکٹرانکس دیگر موجود تھے۔