کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم یمن کی صورتحال کے سلسلے میں علماء کرام، سیاسی، رہنماوں سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد کے دورے پر روانہ، اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ مولانا احمد لدھیانوی، حافظ محمد سعید، مولانا سمیع الحق ، جنرل حمید گل کے علاوہ دیگر سیاسی ومذہبی اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریںگے۔
جمعہ کی شام کو کراچی ائیرپورٹ میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ یمن کی صورتحال پورے عالم اسلام کیلئے باعث تشویش ہے، سعودی عرب پاکستان کی ہر مشکل کا ساتھی ہے زلزلہ ہو یاد ہشتگردی یا کوئی اور آفت سب میں سعودی حکومتوں نے پاکستان کی بھرپور حمایت وتعاون کیاہے۔
حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اس پرخلوص دوست کی اچھائیوں کا بدلہ اچھائی سے دے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ دیاجائے ، انہوں نے کہاکہ یمن کے حوالے سے حکومت پاکستان کوئی فیصلہ کرنے سے قبل پوری قوم کو اعتماد میں لے اور عالم اسلام او آئی سی کا اجلاس بلائیں حوثی باغی صرف سعودی عرب کیلئے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہیں جنہیں بڑی بڑی طاقتیں سپورٹ کرکے سعودی عرب کے خلاف استعمال کرنا چاہیتی ہیں،انہوںنے کہاحوثی قبائل کے خلاف سعودی عرب کی کاروائی درست فیصلہ ہے۔
تاہم پاکستانی حکومت ثالثی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سے دیرینہ دوستی کا بھی حق ادا کرنا چاہیے اور حکمران ضمیر اور قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا،بگل کے سانپ کے بجائے دور کے دوست کو ترجع دی جائے، انہوںنے کہاکہ یمن کی صورتحال کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر حوثی باغیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالنے والے والے حقائق سے بے خبر ہیں کہ سرزمین عرب میں حوثی قبائل و دیگر دہشت گردوں کو منظم کرنے کا مقصد سعودی عرب میں انارکی پھیلا کر حرمین شریفین پر قبضہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر پڑوسی ملک اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے یمن میں کھل کر حوثی باغیوں کو سپورٹ فراہم کرسکتاہے تو پاکستان اپنے مفاد کیلئے سعودی عرب کو مکمل سپورٹ کیوں فراہم کیوں نہیں کرسکتاہے،انہوںنے کہاکہ پاکستانی پوری قوم سعودی عرب کی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور بھرپور ان کیلئے دعا گو ہیں حکمرانوں کو بھی سعودی عرب کا مکمل تعاون کرناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عرب ممالک کو باہم لڑا کر ایک مخصوص ٹولے کو پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقابلے میں لاکھڑا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
بیک ڈور اسرائیل ، امریکا اور دیگر اسلام دشمن ممالک یمن میں باغیوں کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرکے امت مسلمہ کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ پہلے حوثی قبائل کو امداد دیکر شام میں مسلمانوں کا قتل عام کرایا گیا اور اب یمن میں مداخلت کے ذریعے سے سعودی عرب میں انارکی پھیلاکر حرمین شریفین پر قبضے کی ناپاک کوششوں کے لئے جواز فراہم کیا جارہاہے ، ایسے میں پوری امت مسلمہ کومتحد ہوکر حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑ اہونے کی ضرورت ہے۔