گجرات کی خبریں 11/4/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں شہریوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت بخش گوشت کی فراہمی کیلئے ماڈل میٹ شاپ کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے منصوبے کے تحت گجرات میں قائم ہونے والی دکانوں کا افتتاح کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ٹی ایم او محمود اقبال گوندل ، چیف آفیسر چوہدری عظمت فرید ، ڈی او لائیو سٹاک سید ممتاز شاہ ، سینٹری انسپکٹر حاجی مشتاق بٹ ، بیف ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عمران گورائیہ ، چوہدری عاشق حسین ، آصف حسین ، محمد انور ، حاجی محمد حنیف ، محمد ریاض ، خاور شہزاد ، کاشف طارق و دیگر بھی موجود تھے ۔ دونوں ماڈل میٹ شاپس محلہ مسلم آباد اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے بلمقابل قائم کی گئیں ہیں ۔ یہ ماڈل میٹ شاپس پوری طرح سے کورڈ ہیں اور یہاں پر گوشت کو محفوظ رکھنے کیلئے ائیر کنڈشن ڈیپ فریزر اور صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کی گئیں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر میں ابتدارئی طور پر 7میٹ شاپس قائم کی جا رہی ہیں ان میں چار تحصیل گجرات میں دو کھاریاں اور ایک سرائے عالمگیر میں قائم کی جائے گی انہوںنے بتایا کہ کھاریاں میں بھی ماڈل میٹ شاپس نے کام شروع کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ ماڈل میٹ شاپس میں یقینی بنایا جائے گا کہ فروخت کیے جانے والا گوشت انتہائی معیاری اور صحت مند جانوروں کا ہو جس پر باقاعدہ ویٹرنری ڈاکٹر کی مہر ثبت ہو انہوںنے کہا کہ ماڈل میٹ شاپس قائم کرنے والے قصابوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں مٹن کی قیمت فی کلو 100روپے زائد اور بیف کی قیمت مقررہ قیمت سے 50روپے زائد وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ معیار کے مطابق صفائی کا نظام یقینی بنائیں جبکہ ان کی نگرانی اور چیکنگ کیلئے وہ خود اور دیگر افسران بھی ماڈل میٹ شاپس کا دورہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایس ایس پی ٹریفک ریجن گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ کا دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات کا دورہ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل ، ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزادہ شہزاد شفیق ، پی آر او ٹو ایس ایس پی ٹریفک بلال ثاقب ، انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ رائو محمد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک آصف ظفر چیمہ نے بارہ دری کیمپس میں طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی پیدل چلیں تو ہمیشہ دائیں جانب چلیں تا کہ آپ کے سامنے سے آنے والی گاڑی کے حادثات سے بچ سکیں اور جب بھی موٹر سائیکل کا استعمال کریں تو ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور کبھی بھی غلط جگہ پر گاڑی پارک نہ کریں ہمیشہ ٹریفک قوانین اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں ۔ لاپرواہی والے رویے سے اپنے آپ کو اور دوسری کی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالیں ، سنگنلز کی معلومات اور ٹریفک اشاروں کی واقفیت ضروری ہے انہوں نے طلباء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو آرام سے گھر سے نکلیں ،دوڑتے ہوئے نہ آئیں کیونکہ آپ خدانخواستہ کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ اپنے دائیں اور بائیں جانب دیکھ کر نکلیں ۔سڑکوں پر افراتفری کا عالم ہے ۔ٹریفک قوانین کے ناواقفیت کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ۔کسی دہشت گردی کے واقعہ میں اتنے افراد لقمہ اجل نہیں ہوتے جتنے ٹریفک حادثات میں لوگ اپنی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ معاشرے میں لوگ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہیں اور کافی حد تک ٹریفک حادثات سے محفوظ رہتے ہیں ۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ضلع بھر میں منعقد کروا رہے ہیں اور ملکی لیول پر بھی ٹریفک قوانین کی آگاہی سے بارے میں پروگرامز چلائے جائیں گے تا کہ ٹریفک کے قوانین کی پابندی کرنے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزادہ شہزاد شفیق نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھی طلباء و طالبات کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا انعقاد خوش آئندہے ۔ پی آر او ٹی ایس ایس پی بلال ثاقب نے طلباء کو اپنی فیس بک پر اپنی اپنی قیمتی رائے دینے کا بھی کہا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ن لیگ کی حکومت نے ما سوائے وقت ضائع کرنے اوور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ق محمد حنیف حیدری نے گزشتہ روز سٹی دفتر میں پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے اجلاس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن اور کمیشن ما فیا کو پروان چڑھا یا گیا ہے۔ کو ئی بھی نیا فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جس سے قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے دور میں جو فلا حی منصو بے شروع کیے تھے ان کو نقصان پہنچا یا جا رہا ہے۔ عوام با شعور ہے اور وہ اچھے برے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ چو ہدری برادران کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ ق کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اور بلدیاتی انتخابات میں اچھے افراد کو نامزد کرینگے۔ جیسا کہ پہلے سابقہ دور میں ضلع گجرات میں ناظمین کی کثیر تعداد مسلم لیگ ق سے تھی اور آئیندہ جب بھی بلدیاتی الیکشن ہونگے انشا اللہ مسلم لیگ ق کے ہی امید وار کامیاب ہونگے۔کیونکہ مسلم لیگ ق قائداعظم محمد علی کی جماعت ہے اور اس کے تمام راہنماء محب وطن ہیںاور سیاست کو یہ عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو تجارت سمجھنے والوں کا وقت ختم ہونے کو ہے کیونکہ ان لوگوں نے لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مرکزی جمعیة اہلحدیث گجرات شہر کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد صدیقیہ سرگودھا روڈ گجرات سے چودھری بشیر احمد امیر مولانا محمد یحییٰ واہلہ سٹی ناظم گجرات اور حافظ محمد شعیب کی زیر قیادت تحفظ حرمین شریفین ریلی کا انعقاد کیا گیا تحفظ حرمین ریلی میں مرکزی جمعیة اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے جو تحفظ حرمین شریفین مکمہ مدینہ کی حرمت و دفاع پاک سعود ددوستی اور پاک فوج کی جرات و دلیری کی تحسین پر مبنی فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جی ٹی ایس چوک پہنچ کر ریلی جلسہ عام کا روپ دھار گئی اور قائدین نے کہاکہ سعودی عرب کی پاسبانی کے سلسلہ میں نمک حرامی کا درس دینے والے ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں بلکہ بدترین دشمن ہیں مکہ و مدینہ کی طرف بڑھنے والے ناپاک ہاتھ تو ڑ ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی کے سخت اور بے لچک قوانین پر عملدرآمد اور اس کی مضبوط قانونی گرفت کے باعث حرمین شریفین شریروں کے شر اور فتنہ پروروں کے فتنوں اورہرقسم کی مداخلت سے ہمیشہ محفوظ رہا ہے آئندہ بھی انشاء اللہ محفوط و مامون رہے گا امریکہ و یورپ و دیگر غیر مسلم ممالک میں بھی سعودی عرب نے ہمیشہ اسلامی اقدار و روایات تہذیب و ثقافت مساجد و مدارس اورمسلمانوں کے محافظ کے طور پر قائدانہ کردار اداکیا ہے ہمیں سعودی عرب پر فخر ہے اور اس کے دفاع و تحفظ حرمین شریفین کیلئے کٹ مرنا ہم اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جا معہ حنیفہ تعلیم الاسلام جہلم کے سا لا نہ 59ویں 2روز جلسہ تقسیم اسنا د و دستار بند ی آج بر وز ہفتہ 11اپریل سے شروع ہو رہا ہے دو روز ہ جلسہ میں ملک بھر سے جید علماء کر ام پیر طریقت مو لا نا قا ضی ظہور الحسین اظہر ، شیر سر حد مو لا نا گل نصیب خا ن امیر جمعیةعلماء اسلام کے پی کے للکارجمعیةمفتی کفا یت اللہ شاہین ختم نبو ة مو لا نا االلہ وسا یا ، عظیم سکا لر علامہ زاہدالراشدی ، مفتی طا ہر مسعود سر گودھا ، علا مہ مفتی محمد حسن لاہوری ، خطیب اہل سنت عبد الحق خا ن بشیر ،مو لا نا مفتی مسعود الحسن مظفر آباد ، مو لا نا مفتی محمد انور اوکا ڑ وی ،ابن خطیب اسلام مو لا نا محمد امجد خا ن مر کزی جنر ل سیکر ٹری جمعیةعلما ء اسلام اور دیگر مختلف دینی اور قومی مو ضو عا ت خطاب کر ینگے ضلع گجرات سے تحریک خدام اہل سنت والجما عت کے راہنما ئو ں اور جا معہ حنفیہ تعلیم الا سلام جہلم کی شاخو ں ککرالی، گجرات کا لرہ وغیر سے قافلے مو لا نا ضیاء اللہ ککرالی مو لانا عبدالرحمن خا ن انس اور دیگر کی قیا دت میںروانہ ہو نگے جسکی تیا ری مکمل کر لی گئی ہے قافلے پنجن کسانہ اور مدرسہ حیاة النبی ۖ جا مع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ گجرات میں جمع ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جا مع مسجد احرار ما ڈل ٹائو ن گجرات کے زیر انتظام مدرسہ کی تعمیرتکمیل کے آخری مر احل میں پہنچے گئی چھت کی لینٹر ڈالنے کے مو قع پر ضلعی نا ظم عمومی مو لا نا احسان اللہ اشرفی نے خطاب کر تے ہوئے کہ مساجد ومدارس کی تعمیرمیں حصہ دنیا و آخرت کی سعادت کا ذریعہ ہے مساجدو مدارس کو آبا د کر نا دین اسلام کی آبیاری میں بنیا دی کر دارو اہمیت رکھتا ہے سعادت مند اور خو ش بخت ہیں وہ لو گ جن کا ما ل مساجدومد ارس کی تعمیراور دین کے دیگر کا م میں صر ف ہو تا ہے مد ارس اور مساجد اسلام کے قلعے اسلام کی نر سر یا ں اور مشن نبویۖ کی وارث ہیں یہ مر اکزخیروبر کت کا ذریعہ اور عذاب وبلا کے دفع کر نے کا با عث ہیں لو گو ں تک اسلام کے صحیح تصور کو پہنچانے میں ان مر اکز دینیہ کا کلیدی کردارہے یہ سلسلہ تا قیا مت جاری رہیں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)عالمی تنظیم اہلسنت کے دفاتر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں خطباء اہلسنت نے ممتاز عالم دین پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری امیر عالمی تنظیم اہلسنت وچیئرمین سنی مجلس عمل کیخلاف فورتھ شیڈول کی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور سنی علماء ومشائخ نے کہا ہے کہ حضرت پیر محمد افضل قادری جیسے بزرگ عالم دین جن کی دنیا بھر میں بے پناہ عزت وتکریم پائی جاتی ہے ان پر فورتھ شیڈول کی پابندیاں شرمناک ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو تحفظ دینے اورپرامن سنی علماء کی تذلیل سے باز رہے ۔ جبکہ عید گاہ نیک آباد میںخطاب کرتے ہوئے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ مساجد کے تین اطراف آذان کی آواز بند کرنا دین کو بین کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں یہ وقت اسوئہ حسینی پر عمل کرنے کا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں شیخ الحدیث خادم حسین رضوی، پیر محمد اعجاز اشرفی ،کراچی میں مولانا اکرم سعیدی، مولانا نظام الدین قادری، کوئٹہ میں شیخ الحدیث فتح محمد باروائی ،مظفر آباد میں صاحبزادہ حمید الدین برکتی ،حیدر آباد سید اکرم شاہ ،، ہر ی پور میں مولانا پیر شفیق الرحمن ہزاوری مولانا محمد بخش ہزاوری ، گوجرانوالہ میں صاحبزادہ محمد ضیاء اللہ رضوی و صاحبزادہ محمد دائود رضوی ، اسلام آباد میں مولانا طالب حسین اعوان،دربا عالیہ کیلیانوالہ میں سید سجاد حیدر نقشبندی،حافظ آباد میں سید علی ذوالقرنین نقوی ، خانقاہ ڈوگراں سے شیخ الحدیث نور المجتبیٰ رضوی، راولپنڈی میں علامہ فیروز الدین، مولانا سعید اختر، مولانا محمد حسین عاصم، ملتان میں مولانا اللہ بخش سعیدی ، فیصل آباد میں مولانا قاری محمد یعقوب رضوی ، پشاور میں صاحبزادہ عبد الولی قادری ، درگئی میں صاحبزادہ مفتی فضل جمیل قادری، ناروال میں پیر تبسم بشیر اویسی ، مردان میں استاذ العلماء مولانا فضل سبحان ،نوشہرہ ورکاں میں پیر محمد نصر اللہ قادری ، سیالکوٹ میں مولانا خواجہ الطاف محی الدین قادری ،گجرات میں علامہ شاہد چشتی ، لالہ موسیٰ میں علامہ غلام ربانی چشتی ،کھاریاں میں قاضی مشتاق حسین قادری ،سرائے عالمگیر میں صاحبزادہ نعیم اللہ ،میانوالی میں پیر محمد خاں قادری ،چکوال میں شیخ الحدیث سید رضاالمصطفیٰ ، سرگودھا میں مولانا میں پیر عامر اسلم قادری ،منڈی بہائو الدین میں علامہ محمد حنیف القادری ، ونی کے تارڑ میں مولانا محمد یوسف قادری ، اور دیگر صوبوں اور کثیر شہروں میں خطباء اسلام نے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمدافضل قادری کیخلاف فورتھ شیڈول کی مذمت کی اور اس ظالمانہ اقدام کو فوری واپس لینا کا مطالبہ کیا۔ علماء نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو لاہور تا اسلام آباد ”دین بچاؤ لانگ مارچ” چلاکر نوازشریف، شہباز شریف حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر میں خواتین کے معلمہ کورسز کا آغاز
گجرات (جی پی آئی)دعوت اسلامی کی مجلس مدرستة المدینہ للبنات کے تحت خواتین کیلئے ملک بھر میں 41روزہ معلمہ تربیتی کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دعوت اسلامی کے ترجمان نے بتایا کہ مدرسة للبنات شرمین کارنر،فیز نائن فلور نزد رول کارنر ، بہار شریعت مسجد بہادر کراچی، مدرسة المدینہ للبنات ٹائون سیکٹر C5/2 نارتھ کراچی نزد فور سٹار ہوٹل کراچی، مدرسہ المدینہ بنات متصل حنفیہ اکبری مسجد 36/Fگوشت مارکیٹ لانڈھی ساڑھے پانچ کراچی، مدرسة المدینہ للبنات امدادیہ مسجد بالمقابل بنگلہ بازار 15/Cسیکٹر اورنگی کراچی کے علاوہ FB/8 ایریا گوشت مارکیٹ کریم آباد میمن مسجد صدیق آباد کراچی کے علاوہ ملتان میں مدرسة المدینة انواری مسجد نزد گول پلاٹ ممتاز آباد ملتان جبکہ لاہور میں مدرسہ المدینة للبنات ابو بکر سٹریٹ جامع مسجد بغدادی النوری الحمد کالونی اقبال ٹائون لاہور او ر فیصل آباد میں مدرسہ المدینہ للبنات بہارمدینہ مسجد آفیسر کالونی نمبر 2مدینہ ٹائون سردار آباد فیصل اباد جبکہ حیدر آباد میں مدرسة اللبنات حور حسین آفندی ٹاون حیدرآباد ،سکھر میںجامعتہ المدینہ مدرستہ المدینہ للبنات باغ حیات علیشاہ روڈ سکھر، اسی طرح بلوچستان میں جامع مسجد حاجیانی فیضان حمزہ سے متصل مدرستہ المدینہ للبنات عدالت روڈ حب مرشد حب چوکی کوئٹہ جبکہ راولپنڈی میں مدرستہ المدینہ للبنات امر پورہ نزد ناز پلازہ چوک مری روڈ راولپنڈی اورگوجرانوالہ میں مدرستہ المدینہ للبنات مُسلم ٹاون نزد طیبہ مسجد گوجرانوالہ کورس کروائے جائیں گے۔ یاد رہے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مورخہ 25اپریل 2015ء ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات کے مرکز السنہ و علوم ترجمہ کے زیرِ اہتمام ” ترجمہ اور قومی نشاة ثانیہ ! پاکستانی تناظر” کے موضوع پر فکر انگیز سیمینار منعقد ہوا۔ ممتاز دانشور ، ڈائریکٹر اقبال اکادمی محترم احمد جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ تلاوت قرآن کا شرف شعبہ علوم و ترجمہ کے استاد محمد ابوبکر نے حاصل کیا۔استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا فریضہ صدر شعبہ ڈاکٹر غلام علی نے ادا کیا اور کہا کہ سیمینار کا مقصد اس بات پر غور کرنا ہے کہ ترجمہ کس طرح پاکستان میں عملی ، فکرہ ، سماجی اور قومی سطحوں پر نشاة ثانیہ کا باعث بن سکتا ہیں۔ شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر ریاض مانگریو نے کہا کہ ترجمہ تہذیبی مکالمے کے ذریعے حیات نو کے اسباب پیدا کرتا ہے ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ حیات اور کائنات آپ کو رد ترجمہ کے نتیجہ میں رد کر دیتی ہے یہ ثقافتی مکالمہ اور سیاسی و سماجی کاروائی ہے وہ وقت دور نہیں جب کرۂ ارض پر تمام مخلوقات کا انحصار فوری اور مناسب ترجمہ پر ہوگا ۔ محترم احمد جاوید نے کہا کہ تاریخ انسانی میں سب سے بڑی نشاة ثانیہ مسلمانوں کے کیے گئے تراجم کے ذریعے ممکن ہوئی۔ اقوام اور تہذیبیںترجموں کے ذریعے حیات نو حاصل کر سکتی ہیں۔ مترجم قوم کے محسن ہوتے ہیںپاکستان میں تہذیبی احیاء کیلئے علاقائی ، قومی ، مقامی ادب کے تراجم کی تحریک کی ضرورت ہے۔ صوفیانہ ادب کے تراجم سے برداشت اور رواداری کو فروغ مل سکتا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اختتامی کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ آج کے عہد عالمگیر یت میں علم کا اشتراک نا گزیر ہے اس کیلئے تراجم ہی اہم وسیلہ ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ تاریخی اور سماجی تبدیلی دراصل ترجمے کی تبدیلی تھی۔ ہماری علمی نشاة ثانیہ کیلئے تراجم کی اشد ضرورت ہے۔ جامعہ گجرات کا شعبہ علوم ترجمہ قابل فخر کا م کر رہا ہے۔ یہ قومی تقاضوں سے ہم آہنگ شعبہ ہے۔تقریب کے آخر میں رئیس الجامعہ گجرا ت ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مہمان خصوصی کو یادگار پیش کی۔ فکر انگیز سوال و جواب نے سیمینار کی اہمیت کو دو چند کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جامعہ گجرات کے مرکز برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سترھویں اور اٹھارہویں گریڈ کے افسران کے لیے پانچ روزہ کیمپس ٹریننگ کا انعقاد ہوا۔ اس ٹریننگ کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس ٹریننگ کورس میں جامعہ گجرات کے مختلف عہدوں کے حامل 35افسران نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ کورس کا مقصد افسران کی انتظامی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتے ہوئے ان کے کام میں پختگی لانا تھا۔ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات سماجی حوالوں سے مختلف خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ تربیتی کورسز کا اوّلین مقصد ہمارے روّیوں میں بہتری لانا اورکام کرنے کے بہترین انداز سے متعارف کروانا ہوتا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ اس پانچ روزہ تربیتی کورس کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں میں مزید نکھارآئے گا اور وہ جامعہ گجرات کی مزیدترقی و ترویج کے لیے اپنی بہترین خدمات کو وقف کرنے کے لیے تیار ہونگے۔ کنسلٹنٹ جامعہ گجرات صدر کمپیوٹر سوسائٹی پاکستان طاہر چوہدری نے کہا کہ جدید ترقی یافتہ دور میں ہیومن ریسورس کو زمانہ کی رفتار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ اور مہارتوں میں کاملیت بہت ضروری ہے۔ جامعہ گجرات آئندہ بھی ملازمین کی صلاحیتوں کو جدید ضرورتوںکے مطابق بنانے کے لیے ٹریننگ کورسز کا انعقاد کرتی رہے گی۔ اس پانچ روزہ ٹریننگ کورس کے ٹرینرز میں مس عروبہ گیلانی، محمد عثمان گلزاری اور احسان الحسنین گردیزی شامل تھے۔ اُنہوں نے تربیت کی مختلف جہتوں پر لیکچر دئیے۔ اس پانچ روزہ ٹریننگ کورس کے انعقاد میں ڈائریکٹرHRDCجامعہ گجرات ڈاکٹر مدثر اقبال اور کوآرڈینیٹرسید محمد علی کی کوششوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ آئندہ پانچ روزہ ٹریننگ کورس جامعہ گجرات کے انیسویں اور بیسویں گریڈ کے افسران کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر میا ں اقبا ل مظہر نے پولیس اور دیگر افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کر رات 10بجے کے بعد مہندی کا فنگشن جاری رکھنے پر رواج میرج حال جلالپور جٹاں سیل کر دیا ہے او ر ا س کے جنر ل مینجر کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چھٹہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے مذکورہ میرج حال پر اچانک چھاپہ مارا جہاں رات کی تقر یب جاری تھی اور میرج حال پر آرائشی لائٹس بھی جل رہی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے میرج حال کو سیل کردیا گیا ہے اور اس کے جنرل مینجرراسب حسین کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر میا ں اقبا ل مظہر نے تمام میرج حال ایسوسی ایشن کے مالکان کو کہا ہے کہ رات 10بجے تک تمام تقریبات ہر صورت مکمل کی جائے ۔خلاف ورزی کرنے والے میرج حال کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وزیر مملکت پا نی و بجلی چو ہدری عا بد شیر علی 14اپر یل بر وز منگل کو دن11بجے ڈسٹر کٹ ر یسٹ ہا ئو س میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گئے ، تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم میا ں نو از شر یف کی ہد ایت پر وزیر مملکت پا نی و بجلی چو ہدری عا بد شیر علی 14اپر یل کو دن 11بجے ڈسٹرکٹ ر یسٹ ہا ئو س میں بجلی صا رفین کے مسا ئل کیلئے کھلی کچہر ی لگا ئیں گئے ، اس موقع پر ان کے ہمرا ہ چیف ایگز یکٹو کیپگو ظہو ر احمد چو ہا ن و دیگر آ فسر ان ہمراہ ہو نگے ، عا بد شیرعلی کھلی کچہر ی کے دوران بجلی صا ر فین کے مسا ئل اور عو ام کے بجلی کے بلو ں اور دیگر امو ر سے متعلقہ شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئیگا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سا بق سنیئر نا ئب صدر چیمبر آ ف کا مر س مر زا الیا س جر ال یو رب کے دورہ کے دوران سپین سے لند ن پہنچ گئے ، لند ن ایئر پو ر ٹ پرنجیب اشر ف چیمہ ، اور نگ زین علی را نا و دیگر دوست احبا ب نے ان کا استقبا ل کیا ، لند ن کے دورہ کے دوران مر زا الیا س جر ال مختلف تقریبا ت میں شر کت کر یں گئے اور پا کستا نی کمیو نٹی کے وفد سے ملاقا تیں بھی کر یں گئے ، لند ن میں مقیم معر وف بز نس مین اور نگ زیب علی را نا کی جا نب سے مر زا الیا س جر ال اور مسلم لیگی ر ہنما چو ہدری نجیب اشر ف چیمہ کے اعزاز میں عشا ئیہ دیا گیا ، جس میں را جہ حسنین نعیم ، روحیل مر زاو دیگر ر ہنما ئو ں نے خصو صی شر کت کی ، عشا ئیہ کے تقر یب کے دوران پا کستا نی کی مو جو د ہ صو ر تحا ل اوردیگر امو ر پر تبا د لہ خیا ل کیا گیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتا ز نو جو ان کا رو با ر ی شخصیت لا ئن سید سلما ن شا ہ چیف ایگز یکٹو شا ہ کلا تھ ہا ئو س کی جا نب سے دوست احبا ب کے اعز از میں پر تکلف عشا ئیہ ،عشا ئیہ کی تقر یب گز شتہ روز مقا می ر یسٹو نٹ میں منعقد ہو ئی ، تقر یب میں ممتاز سما جی شخصیت چو ہد ر ی یا سر عر فا ت آ ف بلو شیر گر و پ ،چو ہدری عمر گجر،سنیئر صحا فی طفیل میر ، ملک افتا ب احمد ، احمد سیٹھی ، سید زبیر احمد ، عثما ن وڑائچ ،ارتضا شا ہ ، نعیم گجر ، عا مر نت ، چو ہدری حسن وڑائچ ، ملک با بر مجید ، سید حسنین شا ہ سمیت دیگر اہم شخصیا ت نے عشا ئیہ میں شرکت کی ، تقر یب کے موقع پر مہما نو ں نے سید سلما ن شا ہ کا شکر یہ کیااور سید سلما ن شا ہ کی سما جی خد ما ت کو خر ا جِ تحسین پیش کیا ،