یمن کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: طاہر اشرفی

Tahir Ashrafi

Tahir Ashrafi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ سے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس لئے یہ اہم معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر غور کیلئے فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

سعودی عرب پر حملے کی صورت میں حکومت بھی اپنی حکمت عملی واضح کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس کو حدف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ چودھری ںثار علی خان سے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کی اپیل کی۔