قومی ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی، اظہر علی

Azhar Ali

Azhar Ali

لاہور (جیوڈیسک) ایک روزہ کرکٹ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی۔

لاہور میں قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان سے بہت سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا، نئے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے، مثبت کھیل پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی کارکردگی اچھی رہی اور بنگال ٹائیگرز کے ساتھ ان کے ہوم گراؤنڈ میں اچھا مقابلہ ہو گا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا قومی ٹیم کل بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لئے روانہ ہوگی۔ ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زور دیا گیا۔

تمام کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، کھلاڑیوں کو منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔