ہیٹی: کشتی حادثہ میں 21 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں

Haiti

Haiti

پورٹ اوپرنس (جیوڈیسک) ہیٹی میں مسافر کشتی سمندر میں ڈوب جانے کے نتیجہ میں 21 افراد ہلاک اور درجن سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ہیٹی کے سول پروٹیکشن ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ ماری ایلٹا جین کے مطابق بد قسمت کشی پر 50 افراد سوار تھے۔

کشتی رات گئے روانہ ہوئی تھی تاہم سمندر میں خراب موسم کے باعث زور دار لہروں کے ٹکرانے سے دو لخت ہو کر ڈوب گئی ۔