مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آباد کاری کیخلاف احتجاج، یاسین ملک گرفتار

Yasin Malik

Yasin Malik

سری نگر (جیوڈیسک) سری نگر میں کشمیر لیبریشن فرنٹ کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر نماز کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین پولیس کا گھیراؤ توڑ کر لال چوک میں داخل ہو گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تو جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھر برسائے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حریت رہنماء یاسین ملک کو گرفتار کر لیا۔