کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 88 ملزمان گرفتار

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مخلتف علاقوں سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سمیت 88 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضےسے اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔

رینجرز اور پولیس نے نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، شاد مان ٹاون ، سائیٹ ، اورنگی ٹاون ، لیاری ، پاک کالونی ، ملیر ، گڈاپ اور شیر پاؤ کالونی میں چھاپوں کے دوران ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، مقدمات میں مفرور اور اشتہاریوں سمیت 88افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان میں 9 کا تعلق کالعدم تنظیم کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔