رحیم یار خان میں 11 سالہ بچی کی شادی کرنے پر 5 افراد گرفتار

Nikah Khawan

Nikah Khawan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) پولیس نے الہ آباد میں 11 سالہ لڑکی کی شادی کرانے پر بچی کے باپ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا

رحیم یار خان کے علاقے الہ آباد میں 11 سالہ بچی کی شادی 12 سال کے لڑکے سے کرانے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم نکاح ہوچکا تھا، پولیس نے بچی کے باپ، گواہان اور نکاح خواں سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے موقع پر موجود 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں لڑکی کا باپ بھی شامل ہے۔