بہاول پور میں لڑکی کیساتہ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاول پور (جیوڈیسک) باول پور کے نواحی علاقے چک 101 بہٹہ کالونی میں 4 ہندو جوانوں کی 17 سالہ لڑکی کے ساتہ مبینہ اجتماعی زیادتی۔لڑکی کو زبردستی اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کے دوران چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یزمان سٹی تہانا پولیس کے ایس ایچ او محمد معراج کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے یزمان کے چک 10بھٹہ کالونی میں 4ہندو برادری کے نوجوانوں نے ایک 17سالہ مسلمان لڑکی کے ساتہ اجتماعی زیادتی کی ہے اور لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں داخل ہے اور لڑکی کے ورثاء بے عزتی یا کسی اور خوف کی وجہ سے یہ بات چھپا رہے ہیں- تو ہم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کا میڈیکل کرایا اور ایف آئی آر درج کرتے ہوئے، چاروں مبینہ ملزمان مکیش رام، راجو رام، تارا رام اور کیلاش کو گرفتار کرلیا۔

تاہم اس واقعے کی مزید چھان بین بھی کی جارہی ہے- ملزمان کا 5 واں ساتھی گوما رام عرف کاشی بھی پولیس کی حراست میں ہے اور اگر یہ بھی اس واقعہ میں ملوث پایا گیا، تو اسکو بھی چالان کیا جائے گا۔