راولاکوٹ : جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما ممبر سپریم کونسل رشیدخان نے جے کے ایل ایف پونچھ کے تمام سینئر رہنمائوں اور کارکنان کا اجلاس مورخہ آج 13اپریل دن دوبجے راولاکوٹ میں طلب کیاہے۔جس میں جے کے ایل ایف کے حوالے سے اخبارات میں لگنے والی خبریں اور تنظیم سازی کے انتہائی اہم امورپرتفصیلی غوروخوزکیاجائے گا۔جے کے ایل ایف کے تمام رہنماکارکنان سے گزارش کہ وہ اس انتہائی اہم اجلاس میں شرکت کریں۔اخباری خبرکوہی دعوت نامہ سمجھتے ہوئے بروقت پہنچے۔رشیدخان نے اخبارات میں شائع ہونے والی مختلف خبرون کے حوالے سے کہاکہ وہ آج 13اپریل کواجلاس کے بعدتمام کارکنان کی مشاورت کے بعداگلالائحہ عمل دیاجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولاکوٹ : جے کے ایل ایف کسی کے باپ کی جاگیرنہیں جوایراغیراچائے کے کپ پربکنے والاشخص جے کے ایل ایف کے مرکزی رہنماپرالزام تراشی کررہاہے۔جمون کشمیرلبریشن فرنٹ شہداء کی مقدس تنظیم ہے ۔اس کے رہنمائوں کی تذلیل کسی صور ت پسندنہیں ہے۔تذلیل کرنے والوں کاپیچھاقبرتک کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیراسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ یونیورسٹی آف پونچھ کے صدرسردارذیشان آمین جنرل سیکرٹری فیضان خان اوردیگرنے اپنے ردعمل میں کیااخبارات میں شائع ہونے والی خبرجس میں جے کے ایل ایف کے ممبرسپریم کونسل رشیدخان کاتعلق جے کے ایل ایف سے نہیں اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔سٹی صدرجس کی اپنی باڈی بھی ابھی تک پوری راولاکوٹ میں جے کے ایل ایف کاباضابطہ موجودنہیں اخبارمیں خبرشائع کرکے اپناقدکاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، جس شخص کواپنے نام کامطلب نہیں وہ کیاکسی شخص پرتنقیدکرسکتاہے۔جے کے ایس ایل ایف کے تمام کارکنان نے جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈامان اللہ خان چیئرمین یاسین ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے شخص کے خلاف کارروائی کریں جس نے انتہائی نازیبہ غیراخلاقی کام کیاہے اوراس کے جے کے ایل ایف کی بنیادی رکنیت کوختم کیاجائے۔رشیدخان جے کے ایل ایف کے مرکزی رہنماممبرسپریم کونسل ہے ان کاکردارتحریک کے حوالے سے تنظیم کے حوالے سے سب تنظیم نجومی آگاہ ہے ماضی وحال میں تنظیم کومنظم کرنے میں راولاکوٹ میں انتہائی اہم کرداراداکیاپورے پونچھ ڈویژن میں تنظیم کاگراف اوپرجارہاتھاایسے خبروں شائع کرکے تنظیم اوررشیدخان کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔جے کے ایس ایل ایف پونچھ کے صدرنے آج سہ پہرتین بجے جے کے ایس ایل ایف کے کارکنان سے کہاکہ وہ راولاکوٹ پہنچ کراجلاس میں شرکت کریں۔