بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و امیدوار اسمبلی چڑہوئی چوہدری شوکت فرید، سابق چیئرمین ضلع زکوٰة و عشر چوہدری لیاقت علی اور چوہدری ممتاز ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے قد آور سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت سے چڑہوئی کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد صادق چھپراں، ملک افتخار طیب برنالہ، راجہ حامد ناصر سٹی بھمبر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام ریاست کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے آزاد کشمیر کے اندر تبدیلی کے خواہشمند جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں آزاد کشمیر کے عوام دو جماعتی سیاست اور بار بار اقتدار میں آنیوالوں سے تنگ آ چکے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کرپشن ، لوٹ مار اور عوامی حقعوق غصب کرنے میں مسلم لیگ نون بھی برابر کی شریک ہے تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی پارٹنر شپ ختم کر نے کیلئے میدان میں آئی ہے انشاء اللہ میرپور کے ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ جنرل الیکشن میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کر کے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف تاجر راہنما عامر شاہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے سیاسی سماجی اور تاجر راہنمائوں کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے معروف تاجر عامر شاہین گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر بھمبر کے سیاسی و سماجی اور تاجر راہنمائوں کی عامر شاہین کو مبارکبادیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )حاجی یوسف لنک روڈ کی پختگی اور نکاسی آب کیلئے نالیوں کی تعمیر کا کام شروع ہونا خوش آئند ہے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی طرف سے سڑک کی پختگی و مرمت کیلئے کی جانے والی تحریک قابل ستائش ہے انہوں نے سڑک پر کام شروع کروا کر نہ صرف اہلیان سیرلہ کا دیرینہ کا مطالبہ پورا کیا ہے بلکہ اپنا وعدہ بھی پورا کر دیا ہے جس پر ہم ان کے انتہائی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار اہلیان لوئر سیرلہ راجہ مظہر اقبال، ملک عامر شہزاد، مرزا خادم حسین، مرزا محمد آصف، راجہ ولید پاشا، مرزا عثمان، مرزا عادل حسین اور ملک محمد حفیظ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان لوئر سیرلہ گذشتہ 8 سال سے شدید عذاب میں مبتلا تھے سڑک عرصہ دراز سے ایک بڑے جوہڑ کی صورت اختیار کر کے عوام علاقہ کیلئے وبال جان بن چکی تھی حلقہ ایل اے 7 سے منتخب ممبر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے اہلیان لوئر سیرلہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے خستہ حالی کی شکار حاجی یوسف لنک روڈ پر کام شروع کروا دیا ہے جس پر ہم انکے دلی طور پر مشکور ہیں انہوں نے ہمارا مطالبہ پورا کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عملی طور پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ملک عبدالمالک اعوان نے ہمیشہ عوامی خدمت کو مد نظر بنائے رکھا ہے کامیابی کے بعد برنالہ کے عوام کے مسائل حل کرانے میں کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہیں کیا جائیگا گذشتہ کئی سالوں سے برنالہ پر براجمان لوگوں کو اب عوام خوب پہچان چکے ہیں آئندہ الیکشن میں ذاتی اور مفاداتی سیاست کرنے والوں کو برنالہ کے عوام مسترد کر دینگے پارٹیاں تبدیل کرنے والے بھی عوامی مسائل سے نا آشنا ہیں جو اپنے آپ سے مخلص ہیں وہ عوامی مسائل کیا حل کرینگے ان خیالات کا اظہار ملک مشتاق ایڈووکیٹ آف نالی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ پر مفاداتی ٹولہ نے گذشتہ کئی سالوں سے قبضہ کر رکھا ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ان کو صرف اپنے مفادات سے غرض ہے ایسے لوگ قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ میں ملک عبدالمالک اعوان کی سیاست میں آمد ہوا کا تازہ جھونکا ہے ملک عبدالمالک اعوان حقیقی خدمتگار ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں برنالہ کے غیور عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے اور برنالہ میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور عوام علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے اور علاقہ کے حقوق غصب کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں بیمار اور لاغر جانور ذبح کرنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے قصاب دوکانوں پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار تحصیلدار بھمبر شہزاد نسیم عباسی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں قصابوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بھمبر اور گرد و نواح میں گوشت فروخت کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ریٹ مقرر کر رکھے ہیں قصاب اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں شہریوں کو صحت مند اور معیاری گوشت فروخت کریں لاغر، بیمار جانور ذبح کرنے والوں اور مضر صحت اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت نہ کرنے والوں کی دوکانوں کو سیل کرنے کیساتھ بھاری جرمانہ کرینگے انہوں نے قصانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے جانور کو بلدیہ کے ذبح خانے میں ہی ذبح کریں اور وٹرنری ڈاکٹر سے گوشت چیک کرنے کے بعد ہی گوشت فروخت کریں گھروں میں جانور ذبح کرنے کی اجازت نہ ہو گی اگر کوئی قصاب گھر میں جانور ذبح کرے گا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں آئی گی انہوں نے کہا کہ قصاب 20 اپریل تک اپنی دوکانوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گوشت کے اپر جالی لگائیں۔