لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانے پر حملہ، دو افراد ہلاک

Tripoli Attack

Tripoli Attack

طرابلس (جیوڈیسک) گزشتہ روز کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔

لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سفارت خانے کے قریب ایک گاڑی سے اس عمارت پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد مقامی محافظ تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کی خراب صورت حال کی وجہ سے جنوبی کوریا لیبیا میں اپنا سفارت خانہ بند کر چکا ہے۔

تاہم جنوبی کوریائی حکام اب بھی سفارت خانے کی عمارت استعمال کرتے ہیں۔