عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر داعش کا حملہ

Oil Refinery Blast

Oil Refinery Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ کیا جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ کر کے اسے تباہ کردیا جب کہ عراقی فوج نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنری کو داعش کے حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے آئل ریفائنری کو 3 مختلف مقامات سے نشانہ بنایا اور 3 خودکش بمباروں نے ریفائنری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم 2 حملہ آوروں کو ریفائنری کے دروازوں پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تاہم ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تاہم حملے میں آئل ریفائنری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب داعش نے آئل ریفائنری پر حملے کی تصاویر بھی جاری کردیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ داعش جنگجو آئل ریفائنری کے اندر موجود ہیں تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آئل ریفائنری پر کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو مارے گئے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔