ڈیڈ لائن ختم، غیر رجسٹرڈ سموں کی بندش شروع کر دی گئی

Sim Cards

Sim Cards

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی اے کی جانب سے سموں میں تصدیق کے لیے مزید وقت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

اب تک 7 کروڑ 85 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد سمیں بند کی جا چکی ہیں۔

آج رات سے غیرتصدیق شدہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد سموں کو بند کر دیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم شہری 6 ماہ کے اندر اپنی سموں کو رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔